Tuesday, April 16, 2024

ایران کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ایران کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
February 10, 2020
تہران ( 92 نیوز) ایراننے  زمین سے زمین تک مار کرنے والے نئے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہکیا ، میزائل کا نام رعد500 ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق میزائل کی رینج 500 کلومیٹر سے زائد ہے، جو 2002 میں بنائے  گئے ایرانی میزائل فتح 110 سے 2 سو کلومیٹر زیادہ ہے اور وزن میں بھی اس سے ہلکا ہے۔ رعد500 میں جدید انجن لگایا گیا ہے جو سیٹلائٹس کو خلا میں لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،میزائل کی رونمائی پاسدران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی اور ایئروسپیس چیف جنرل عامر علی نے کی۔