Thursday, May 9, 2024

ایران کا جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان

ایران کا جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان
January 6, 2020
تہران ( 92 نیوز) امریکا کی بڑھتی جارحیت پر ایران نے جوہری معاہدے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا، 2015 کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام اب انتظامی پابندیوں سے آزاد ہے اور یورینیم افزودگی کی صلاحیت، مقدار اور شرح کا فیصلہ اب تکنیکی بنیادوں پرکیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں اس فیصلے کو اپنی حکومت کا پانچواں اور آخری اصلاحی قدم قرار دیا، ۔انہوں نے بتایا کہ اب ایران سنٹری فیوجز کی تعداد کے حوالے سے کسی پابندی کی پرواہ نہیں کرے گا ۔ جواد ظریف نے معاہدے کے ضمن میں فریقین کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی صورت میں جوہری معاہدے کی بحالی کا عندیہ بھی دیا۔