Friday, May 10, 2024

ایران کا برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑنے کا عندیہ

ایران کا برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑنے کا عندیہ
September 9, 2019
تہران ( 92نیوز) ایران نے برطانوی تیل بردار جہاز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کے قبضے میں موجود برطانوی تیل بردار جہاز کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چھوڑا جا سکتا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا  کہ انہیں امید ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اوربرطانوی تیل بردار جہاز کو چھوڑ دیا جائے گا۔ چار  جولائی کو جبرالٹر پولیس اور برطانوی اسپیشل فورسز نے 21 لاکھ بیرل ایرانی تیل لے جانے والے جہاز گریس ون کو قبضے میں لے لیا تھا۔ جوابی ردعمل میں ایران نے 19  جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کو قبضے میں لے لیا تھا۔