Saturday, April 27, 2024

ایران کا ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے کچھ قاتل گرفتار کرنیکا دعویٰ

ایران کا ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے کچھ قاتل گرفتار کرنیکا دعویٰ
December 9, 2020

تہران (92 نیوز) ایران نے ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے کچھ قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس بات کا انکشاف ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کے مشیر حسین امیرعبدالھیان نے کیا۔ انہوں نے ’العلم ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ’اس قتل کے مرتکب افراد میں سے کچھ کو سکیورٹی حکام نے شناخت اور گرفتار کر لیا ہے اور وہ انصاف سے بچ نہیں پائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل امریکی انٹیلی جنس سروس یا کسی دوسری ایجنسی کی مدد کے بغیر یہ کام نہیں کر سکتا۔

ایران نے 27 نومبر کو دارالحکومت تہران کے قریب ایک شاہراہ پر ہونے والے حملے میں فخری زادہ  کی موت کی متضاد تفصیلات بیان کی ہیں۔