Thursday, May 9, 2024

ایران کا امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے تک ایٹمی معاہدے پر عمل سے انکار

ایران کا امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے تک ایٹمی معاہدے پر عمل سے انکار
February 8, 2021

تہران (92 نیوز) ایران نے امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے تک ایٹمی معاہدے پر عمل سے انکار کر دیا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے جوہری معاہدے میں واپسی کیلئے امریکا کوایران پر لگی پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ پہلے پابندیوں کے خاتمے کی تصدیق کریں گے پھر معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔ امریکا کو پابندیاں زبانی نہیں، تحریری طور پر ختم کرنا ہوں گی۔ یہی ایران کی پالیسی ہے اور ہم اس سے علیحدگی اختیار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا یورپ نے معاہدے کے کچھ ہی عرصے بعد پابندیاں بڑھا دی تھیں۔ یورپ کو اس ضمن میں کوئی شرط عائد کرنے کا کوئی حق نہیں۔ شرائط کا حق صرف ایران کو ہے کیونکہ صرف اس نے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا۔

 ادھر امریکی صدر بائیڈن کہتے ہیں مذاکرات کیلئے پابندیاں ہٹانے کی شرط قبول نہیں۔ ایران کو یورینیئم کی افزودگی ہر صورت روکنا ہو گی۔