Monday, May 6, 2024

ایران کا 53 ارب بیرل تیل کے ذخائر دریافت کرنیکا دعویٰ

ایران کا 53 ارب بیرل تیل کے ذخائر دریافت کرنیکا دعویٰ
November 12, 2019
تہران ( ویب ڈیسک ) ایران کے صدر حسن روحانی نے  ملک میں 53 ارب بیرل خام تیل کے ذخائر دریافت  ہونے کا دعویٰ کر دیا  ،  سرکاری ٹی وی پر تیل کے ذخائر برآمد ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیل کے نئے ذخائر ملک کے 150 ارب بیرل ذخائر کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے بتایا کہ یہ آئل فیلڈ ملک کے جنوبی صوبے خزستان میں واقع ہے ۔اس موقع حسن روحانی نے امر یکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ میں وائٹ ہاؤس کو بتانا چاہتاہوں کہ ان دنوں میں جب امر یکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی عائد کی تو ہمارے ملک کے انجینئرز اور مزدور 53 ارب بیرل تیل کی تلاش کیلئے تیار تھے ۔ علا وہ ازیں ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگلے سال 2020ء تک ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم ہو جا ئیگی ۔