Friday, April 26, 2024

ایران کا 17 امریکی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ

ایران کا 17 امریکی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ
July 22, 2019
تہران (92 نیوز) ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اےکے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑتےہوئے17 جاسوس پکڑنےکا دعویٰ کیاہے ،ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کہنا ہے یہ لوگ ایران کے ایٹمی اور اقتصادی پروگرامز کی جاسوسی پرمامور تھے۔ ایرانی وزارت انٹیلی جنس  کے مطابق پکڑے گئے افراد ایران کےایٹمی پروگرام، اقتصادی پروگرام  اور سائبر نظام کی جاسوسی پر مامور تھے اور ان کا آپس میں رابطہ نہیں تھا۔ ایرانی حکومت نے پکڑے گئے جاسوسوں کی شناختی دستاویزات کی نقول کے علاوہ ان کو ہینڈل کرنےوالے متعلقہ حکام کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ بعض کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ۔ ایرانی دعوے پر تاحال امریکا کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔