Monday, May 13, 2024

ایران، چین اور روس کا بحر ہند اور خلیج عمان میں مشرکہ بحری مشقوں کا آغاز

ایران، چین اور روس کا بحر ہند اور خلیج عمان میں مشرکہ بحری مشقوں کا آغاز
December 28, 2019
تہران (92 نیوز) ایران، چین اور روس نے بحر ہند اور خلیج عمان میں مشرکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا، ایران کی میزبانی میں ہونے والی مشقیں چار روز تک جاری رہیں گی۔ چینی اور روسی بحری بیڑے ایرانی بندرگاہ چابہار پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چین نے سہ ملکی مشقوں کو معمول کا فوجی تعاون قرار دیا۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ تینوں بحری افواج میں اس طرح کے تعاون اورمشترکہ مشقوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ایرانی ایڈمرل غلام رضا تہانی کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا پیغام امن دوستی اور دیرپا سیکورٹی ہے اور اس کے نتائج یہ ظاہر کریں گے کہ ایران کو تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ آبنائے ہرمز کیساتھ جڑے ہونے کے سبب مشقوں کے مقام یعنی خلیج عمان کو انتہائی حساس مقام تصور کیا جاتا ہے۔