Wednesday, April 24, 2024

ایران پر نئی امریکی پابندیوں کو روکنے کی کوشش کر ینگے،روس

ایران پر نئی امریکی پابندیوں کو روکنے کی کوشش کر ینگے،روس
June 25, 2019
ما سکو (نیٹ نیوز) ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ روس اور اس کے اتحادی ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب سدباب کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ روس کے  نائب وزیر خارجہ سر گئی لا رووف  کے مطابق نئی امریکی پابندیوں سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور واشنگٹن کو ایسے پابندیاں لگانے کے بجائے ایران کے ساتھ مکالمت کے آپشنز پر غور کرنا چاہیے ۔ دوسری جانب روسی حکومت کے ترجمان نے بھی امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔