Friday, April 19, 2024

ایران پر تاریخ کی سب سے سخت پابندیاں عائد کرنے جا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پر تاریخ کی سب سے سخت پابندیاں عائد کرنے جا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
September 26, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد امریکی صدر نے سکیورٹی کونسل  کے مشن سے خطاب میں بھی ایران کو نشانے پر رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر تاریخ کی سب سے سخت پابندیاں عائد کرنے جارہے ہیں ۔ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار سے محروم رکھنے کیلئے سکیورٹی کونسل کے تمام ممبران کو امریکہ کا ساتھ دینا ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر نومبر میں لگائی جانے والی پابندیاں تاریخ کی سب سے سخت پابندیاں ہونگی۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ  دہشت گردی کو سپورٹ کررہاہے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کررہاہے۔ دوسری جانب ایران کے سلامتی کونسل کا رکن نہ  ہونے کے باوجود ایرانی صدر حسن روحانی کی طرف سے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس کی جس میں ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیا گیا۔ ادھر امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بھی تہران کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ امریکہ، اس کے شہری یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچائے  تو اسے  بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گا۔