Sunday, September 8, 2024

ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ میں حصص کی منڈیوں میں کریش

ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ میں حصص کی منڈیوں میں کریش
January 19, 2016
تہران (ویب ڈیسک) ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ میں حصص کی تمام منڈیاں کریش کر گئیں۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔ تیل کی قیمت میں مسلسل کمی اور ایران پر عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد پیر مشرق وسطیٰ میں حصص کی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا اور کئی سٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں۔ دبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں چار اعشاریہ آٹھ، سعودی عرب اسٹاک مارکیٹ میں سات فیصد، ابوظہبی چار اعشاریہ پانچ، اور عمان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم اعشاریہ پانچ فیصد کم ہو گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کاشکار رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو سنتالیس پوائنٹ کی کمی ہوئی جبکہ تہران میں سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ پچھلے ہفتے میں تین بار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیس ڈالر فی بیرل سے کم ہوئیں جس کا اسٹاک مارکیٹوں پر برا اثر پڑا۔