Friday, April 26, 2024

 ایران پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے: ایرانی سفارت کار

 ایران پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے: ایرانی سفارت کار
October 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ایرانی سفارت خانے کے پریس قونصلر سید عباس بدری فر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سید عباس بدری فر نے 92 نیوز اسلام آباد کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایرانی قونصلر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ،تاہم تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے 92 نیوز چینل کی نشریات کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس چینل کی کم وقت میں ترقی قابل ستائش ہے۔ایڈوائزر ٹو چیئرمین سید انور محمود اور ایڈیٹر نارتھ محسن رضا نے ایرانی قونصلر کو پاکستانی میڈیا اور 92 نیوز کے حوالے سے مختلف امور سے آگاہ کیا۔ 2 3 4