Friday, May 17, 2024

ایران نےعالمی برادری کوتیل کی برآمدات میں اضافہ کردیا

ایران نےعالمی برادری کوتیل کی برآمدات میں اضافہ کردیا
September 18, 2016
تہران(ویب ڈیسک)ایران نے عالمی برادری کو تیل کی برآمدات میں اضافہ کردیا گزشتہ ماہ کے مقابلے میں رواں ماہ کے دوران ایرانی تیل کی برآمد میں پندرہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیل کی برآمدات میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ کو ایرانی تیل کی سپلائی بیس لاکھ بیرل روزانہ سے تجاوز کرگئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ایرانی تیل کی برآمدات اٹھارہ لاکھ تیس ہزار بیرل یومیہ تھی۔ اقتصادی ماہرین ایرانی تیل کی برآمد میں اس اضافے کو بھارت اور یورپی ممالک میں ایرانی تیل کی طلب میں اضافہ قرار دے رہے ہیں۔ ایران نے امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد تیل کی پیداوار میں دو گنا اضافہ کیا ہے۔ تیل کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں تیل کی طلب کے پیش نظر رواں ماہ ایرنی تیل کی پیداوار اڑتیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچنے کی امید ہے۔