Friday, April 26, 2024

ایران نےخلیجی ممالک کو خطے کی سکیورٹی پر مذاکرات کی دعوت دیدی

ایران نےخلیجی ممالک کو خطے کی سکیورٹی پر مذاکرات کی دعوت دیدی
April 25, 2018
تہران ( 92 نیوز) ایران نےخلیجی ممالک کو خطے کی سکیورٹی پر مذاکرات کی دعوت دے دی ،  ایرانی وزیرخارجہ کہتے ہیں وقت آ گیا ہے کہ بالادستی کے فریب سےنکلا جائے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ان کے خطے نے بہت جنگیں دیکھی ہیں،  انہوں نے سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بالادستی کے فریب میں رہنے یا دوسروں کو نقصان پہنچا کر اپنی سکیورٹی حاصل کرنے کی کوشش کرنے سے تصادم ہوتا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ اپنی قوت یکجا کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جائے اور خطے میں سب سے طاقتور ہونے کی کوشش کو ترک کیا جائے اور سکیورٹی بلاکس کے بجائے نیا سکیورٹی نیٹ ورک قائم کیا جائے۔