Thursday, May 9, 2024

ایران نے کسی امریکی شہری یا اثاثے کو نشانہ بنایا تو سختی سے جواب دینگے ، ٹرمپ

ایران نے کسی امریکی شہری یا اثاثے کو نشانہ بنایا تو سختی سے جواب دینگے ، ٹرمپ
January 6, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی امریکی شہری یا اثاثے کو نشانہ  بنایا گیا تو ایران کو تیزی اور نہایت سختی سے جواب دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنی فوجی قوت کا بھی خوب ڈھنڈورا پیٹا۔کہنے لگے امریکا نے حال ہی میں فوجی سازوسامان پر  دو کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ہم دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین فوج ہیں۔اگر ایران نے امریکی بیس یا کسی امریکی پر حملہ کیا  تو بغیر کسی ہچکچاہٹ اپنے جدید ترین’ خوبصورت ہتھیار‘ استعمال کریں گے۔ امریکی حملےمیں ایرانی جنرل کے قتل سے جنگ کے خطرات بڑھ گئے ، ایرانی جنرل غلام علی ابو حمزہ نے امریکا کی 35 تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تو جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جارحانہ عزائم دنیا کو بتا دیے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں ایران برسوں سے مسئلہ بنا ہوا ہے، اگر اس نے کسی امریکی شہری یا اثاثے کو نشانہ بنایا، تو ہم ایران کے  ایسے52 مقامات پر حملہ کردیں گے جو  ایران اور اس کی ثقافت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے خلاف کسی قسم کی ایرانی دھمکی قبول نہیں کی جائے گی اور ایران کو تیزی اور نہایت سختی سے جواب دیا جائے گا۔52کے ہندسے کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا یہ ان امریکی شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں ایران نے برسوں پہلے یرغمال بنایا تھا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی قوت کا بھی خوب ڈھنڈورا پیٹا، کہنے لگے  امریکا نے حال ہی میں فوجی سازوسامان پر  دو کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں ، ہم دنیا کی سب سے  بڑی اور بہترین فوج ہیں اگر ایران ایران نے امریکی بیس یا کسی امریکی پر حملہ کیا بغیر کسی ہچکچاہٹ اپنے جدید ترین’ خوبصورت ہتھیار‘ استعمال کریں گے ۔ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بول پڑے  ، ٹویٹ میں کہا   ٹرمپ پہلے ہی  بزدلانہ اقدام کے ذریعے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا چکے ہیں  اورر دھمکیاں دیکر ایک بار پھر عالمی قوانین توڑ رہے ہیں  ، ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے  ، مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی کا خاتمہ شروع ہوگیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگا دئیے،، اسپیکرپارلیمنٹ علی لاریجانی نے صدر ٹرمپ کو پکارتے ہوئے  کہا کہ آپ نے ایک بڑا جرم سرزد کیا ہے، یہ ایڈونچر آپ کو تکلیف دہ نتائج دے گا۔ ایرانی وزیر اطلاعات و ٹیلی کمیونی کیشن  محمد جواد ازاری جہرومی نے  ٹرمپ کو سوٹ میں ملبوس  دہشتگرد قرار دیا ۔ ٹوئٹر پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ داعش  ۔ہٹلر اور چنگیز خان بھی  ثقافت سے نفرت کرتے تھے،جلد ہی ٹرمپ کو تاریخی سبق ملے گا کہ  ایرانی قوم اور ثقافت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔