Thursday, April 18, 2024

ایران نے پاکستان کو سرحد پر مشترکہ گشت کی تجویز دے دی

ایران نے پاکستان کو سرحد پر مشترکہ گشت کی تجویز دے دی
April 13, 2015
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے پاکستان کو سرحد پر مشترکہ گشت کی تجویز دے دی۔ ایرانی وزیر داخلہ کہتے ہیں ایران پاکستان کے کچھ حصوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ تہران میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے انہیں واضع طور پر بتایا ہے کہ ایرانی سرحد کے قریب واقع کچھ پاکستانی علاقوں پر حکومت پاکستان کی رٹ نہیں ہے۔ عبدالرضا رحمانی نے کہا کہ ایران پاکستان کے کچھ حصوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سرحد پر مشترکہ گشت کی بھی تجویز دی ہے۔ سات اپریل کو پاک ایران سرحد پر شدت پسندوں کے حملے میں آٹھ ایرانی سرحدی محافظ مارے گئے تھے۔ ایرانی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے اور کارروائی کر کے واپس پاکستان چلے گئے تھے۔