Tuesday, April 23, 2024

ایران نے عالمی طاقتوں کے سامنے گھٹنے ٹٰیک دیے

ایران نے عالمی طاقتوں کے سامنے گھٹنے ٹٰیک دیے
April 3, 2015
لوزانے(ویب ڈٰیسک)ایران کے ساتھ امریکہ سمیت چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات میں بڑا بریک تھروہوگیا۔ایران دس سال کیلئے ایٹمی پروگرام محدود کر دے گا جس کے بدلے ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیایوں میں نرمی کی جائے گی۔ حتمی معاہدہ تیس جون تک مکمل کیا جائے گاامریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل سے امریکہ اور دنیا زیادہ محفوظ ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزانے میں آٹھ دن سے ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوا ہےابتدائی معاہدہ اور فریم ورک طے پا گیا ہے جس کی روشنی میں تیس جون تک حتمی معاہدہ ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران دس سال کیلئے ایٹمی پروگرام محدود کر دے گااوریورینیم کی افزودگی کی صلاحیت کم کرے گا سینٹری فیوجز کی تعدادبھی نصف کر دے گا۔ امریکی صدر اوباما نے ایران سے ابتدائی معاہدے کے بعد پالیسی بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ایک اچھی ڈیل ہے،جس سے ہمارے بنیادی مقاصد پورے ہو گئے۔ ایران کے ساتھ ڈیل اگرچہ پیچیدہ ہے لیکن اس سے امریکہ، اس کے اتحادی اور دنیا محفوظ ہو جائے گی۔ اگر ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی جائیں گی ۔ ایران کوکبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ  ایران کے ساتھ معاہدہ اعتماد کی بنیاد پر نہیں بلکہ تصدیق کی بنیاد پر ہےاگر ایران نے دھوکہ دیا تو دنیا جان لے گی اور ایران کی افزودہ یورینیم کو ناکارہ بنایا جائے گا۔ ایران بھاری پانی کا ری ایکٹر نہیں بنائے گا،ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی حد تک یورینیم افزودہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایرانی معاہدے پر اختلافات ڈھکے چھپے نہیں لیکن ہم نے سعودی شاہ کو معاہدے پر اعتماد میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب اتحادیوں کو کیمپ ڈیوڈ بلا کر اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایران کے ساتھ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے بہتر ہےاقوام متحدہ کے نگران معاہدے پر عمل کی تصدیق کریں گے تو امریکہ اور یورپی یونین ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لیں گے۔