Saturday, May 18, 2024

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو یورینیم افزودگی کیلئے خط لکھ دیا

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو یورینیم افزودگی کیلئے خط لکھ دیا
January 2, 2021

تہران (92 نیوز) ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو یورینیم افزودگی کیلئے خط لکھ دیا۔

ترجمان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے لکھا کہ وہ یورینیم ذخائر 20 فی صد تک افزودہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم ایران نے یہ نہیں بتایا کہ وہ یورینیم افزودگی کی سرگرمی کب شروع کرے گا۔

ترجمان کے مطابق ایران ایسا پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کے پیش نظر کر رہا ہے، ترجمان نے واضح کیا کہ ایرانی اقدام 2015 کے ویانا عالمی جوہری معاہدے کی حد سے تجاوز ہو گا۔