Friday, March 29, 2024

ایران نے خام تیل کی برآمد کیلئے نئے شراکت دار ڈھونڈ لئے ، ایرانی نائب صدر

ایران نے خام تیل کی برآمد کیلئے نئے شراکت دار ڈھونڈ لئے ، ایرانی نائب صدر
October 15, 2018
تہران (92 نیوز) ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ خام تیل کی برآمد کیلئے نئے شراکت دار ڈھونڈ لیے ہیں۔ ایرانی تیل کی برآمد سے متعلق ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کے بعد کئی ممالک نے ایران سے خام تیل کی خریداری بند کر دی ہے لیکن انہوں نے خام تیل کی برآمد کیلئے نئے خریدار ڈھونڈ لیے ہیں۔ ایرانی نائب صدر نے کہا کہ یہ شراکت  دار امریکی پابندیوں کونظر انداز کرتے ہوئے ایرانی تیل خریدیں گے۔ امریکا ایرانی تیل کی برآمد صفر کرنے میں ہمیشہ ناکا م رہے گا۔