Tuesday, May 14, 2024

ایران نے حملہ کیا تو ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائیگا، ٹرمپ

ایران نے حملہ کیا تو ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائیگا، ٹرمپ
September 15, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو نئی دھمکی دے دی۔ کہا کہ تہران کی جانب سے کوئی بھی حملہ کیا گیا تو ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائے گا۔ امریکی صدرکےمطابق ایسی اطلاعات سامنےآ ئی ہیں کہ ایران رواں سال جنوری میں امریکا کےہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے وہ قاتلانہ یا پھر کسی دوسری قسم کا حملہ کرسکتا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران کی طرف سے امریکا پر کسی بھی قسم کے حملے کے جواب میں ایران پر ایسا حملہ کیا جائے گا جو ایرانی حملے سے ایک ہزار گنا زیادہ بڑا ہوگا۔