Saturday, May 11, 2024

ایران نے حملوں سے قبل آگاہ کر دیا تھا ، عراقی وزیر اعظم

ایران نے حملوں سے قبل آگاہ کر دیا تھا ، عراقی وزیر اعظم
January 8, 2020
بغداد ( 92 نیوز) عراق کے وزیر اعظم  عادل عبدالمہدی نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکی  اڈوں پر حملوں سے قبل آگاہ کر دیا تھا ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران نے نے حملوں سے  قبل  آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ جوابی کارروائی صرف اور صرف امریکی فوج تک محدود رہے گی ۔ ایران نے علی الصبح  عراق میں موجود دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی برسات کر دی تھی ، ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں 80 افراد ہلاک   جبکہ ہیلی کاپٹرز سمیت  دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ عراق کی فوج کی جانب سے  بھی امریکی اڈوں پر میزائل فائر ہونے کی تصدیق کی گئی جب کہ خود  امریکی صدر نے بھی تصدیق کی  لیکن کسی بھی قسم کے نقصان  سے انکار کیا ہے ۔ ایران کی جانب سے  جوابی کارروائی تین جولائی کو امریکا کی جانب سے  عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی  پر ڈرون حملے  کا رد عمل تھا۔