Tuesday, May 14, 2024

ایران نے جوہری معاہدے کی مکمل پابندی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

ایران نے جوہری معاہدے کی مکمل پابندی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
January 29, 2021

تہران (92 نیوز) ایران نے جوہری معاہدے کی مکمل پابندی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔ ایرانی حکام کے مطابق ایران نے محض ’احتیاطی تدابیر‘ اختیار کی ہیں۔

ایران نے امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کے مطالبے کو یہ کہتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے کہ اس نے محض ’احتیاطی تدابیر‘ اختیار کی ہیں۔

 امریکی اسٹیٹ سیکرٹری انٹونی بلنکن کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ روز جوہری معاہدے میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ امریکا صرف اسی صورت میں اس معاہدے میں واپس لوٹے گا جب ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا اس معاہدے کی خلاف ورزی امریکا نے کی تھی لہٰذا اسے ہی پہل کرنی چاہیے۔