Thursday, April 25, 2024

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکی صدر کے وارنٹ جاری کر دئیے

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکی صدر کے وارنٹ جاری کر دئیے
June 29, 2020
 تہران (92 نیوز) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکی صدر کے وارنٹ جاری کردئیے۔ ایران کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ سمیت 36 افراد کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسم ہر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سمیت 30 سے زائد افراد جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث تھے اور ان تمام افراد پر قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پراسیکیوٹر نے ٹرمپ کے علاوہ دیگر ملوث افراد کے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تمام ملزمان کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایران نے امریکی صدر سمیت تمام ملوث افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول سے رابطہ بھی کر لیا ہے تاہم ادارے نے ایرانی مطالبے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد سے معذرت کر لی ہے۔ امریکا نے رواں برس جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کرکے ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔