Saturday, April 27, 2024

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کرنیوالے کو پھانسی دیدی

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کرنیوالے کو پھانسی دیدی
July 21, 2020

تہران ( 92نیوز) ایران نے امریکی سی آئی اے کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر کو پھانسی دے دی۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے اپنے شہری کو پھندے پر لٹکادیا، ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا محمود موسوی ماجد پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکا کیلئےجاسوسی کر رہا تھا ۔

ترجمان کے مطابق جاسوس نے مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کرتا تھا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، ایران نے قدیم روایتی طرز میں جنگ کا اعلان کردیا

قاسم سلیمانی

رواں برس 3 جنوری کو جنرل قاسم سلیمانی بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ حملے میں عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی ہلاک ہو گئے ۔ دونوں کی گاڑی کو ہوائی اڈے کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگون نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں صدارتی حکم کے مطابق نشانہ بنایا گیا تاکہ مستقبل میں ایرانی حملوں کے منصوبوں کو روکا جا سکے ۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس پر نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ایران کی جوابی کارروائی

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف آپریشن شہید سلیمانی کیا جس میں  عراق میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کی گئی ،  امریکی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے دو امریکی اڈوں پر 12 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ۔

ایران نے حملوں سے قبل آگاہ کر دیا تھا ، عراقی وزیر اعظم

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ  آپریشن شہید سلیمانی میں 80 سے زائد امریکی فوجی ہلاک جب کہ بیسیوں زخمی ہوئے  ہیں ، امریکی ہیلی کاپٹروں اور جنگی سازوسامان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔