Wednesday, April 24, 2024

ایران نے تیل بردار بحری جہاز کوقبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی

ایران نے تیل بردار بحری جہاز کوقبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی
July 20, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایران نے تیل بردار بحری جہاز کوقبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی۔پاسدارن انقلاب کےاہلکاروں نےہیلی کاپٹر سے اتر کر بحری جہازپرکنٹرول حاصل کیا۔ تیل بردار بحری جہازوں کے معاملے پر ایران اور برطانیہ آمنے سامنے آگئے ، پاسداران انقلاب کی جانب سے ایرانی کشتی سے ٹکرانے والے برطانوی جہاز کو قبضے میں لئے جانے پربرطانیہ نے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کاکہناہےکہ تیل بردار جہازکوقبضے میں لینامعمولی بات نہیں ، ایران کو اس کی بھاری قیمت چکاناپڑسکتی ہے۔ انہوں نے کہااس حوالے سے لندن سوچ سمجھ کرٹھوس لائحہ عمل اختیارکرےگا ، برطانیہ نے اپنے تمام بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ برطانوی بحری جہازسینٹا ایمپیرونے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے بعد اسے قبضے میں لیاگیا۔ برطانوی بحری جہازاس وقت ایران کےبندرعباس ساحل پرلنگراندازہے جس کی نگرانی ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکارکررہے ہیں۔