Monday, September 16, 2024

ایران نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا: امریکی میڈیا

ایران نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا: امریکی میڈیا
February 9, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ انقلاب ایران کی برسی کےصرف ایک روزقبل کیا گیا ہے۔ امریکی نیوز ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے بھی اس تجربے کی تصدیق کی ہے۔ یہ میزائل تجربہ ایران نے اپنے انقلاب کی برسی سے صرف ایک روز قبل کیا ہے۔ اس سے پہلے فاکس نیوز یہ دعویٰ کر چکا ہے کہ ایران کی جانب سے 11 فروری کو بین البراعظمی میزائل سفیر کا تجربہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

امریکی میڈیا کی اس خبر اور ایران کے مبینہ میزائل تجربے پر ابھی تک امریکہ کا کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔