Friday, April 26, 2024

ایران نے امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قراردیدیا

ایران نے امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قراردیدیا
June 10, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایران نے امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قراردیدیا اور ساتھ ہی  یورپ پرزوردیاہےکہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجوداس کےساتھ معمول کے تعلقات استوار کرےیاپھر نتائج کا سامنا کرنےکےلیے تیار ہوجائے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ  امریکی پابندیاں معاشی دہشت گردی ہے ،  یورپ والوں  کو ایٹمی سمجھوتےسے ہٹ کرایران پر تنقید کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر مزید معاشی پابندیاں لگا دیں

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ  یورپ اوراس سمجھوتےپردستخط کرنے والےدوسرے ممالک کوایران کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہایورپ کے متنازعہ اقدامات پرایران بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کاپابند نہیں رہے گا۔ جوادظریف کامزید کہنا تھا کہ یورپ اور دیگر مغربی ممالک کی پالیسیوں سے مشرق وسطیٰ کو نقصان پہنچاہے امریکی معاشی پابندیاں معاشی دہشت گردی ہیں جو ایرانی عوام کو متاثرکررہی ہیں۔