Friday, April 26, 2024

ایران نے امریکی سائبر حملوں کا دعویٰ مسترد کردیا

ایران نے امریکی سائبر حملوں کا دعویٰ مسترد کردیا
June 25, 2019
تہران ( ویب ڈیسک  ) ایران نے امریکی میڈیا کی جانب سے سائبر حملوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف کوئی سائبر حملہ کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ ایران کے وزیر ٹیلی کمیونیکیشن محمد جواد اظہری جہرومی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایران کے خلاف سائبر حملے کی کوئی صداقت نہیں ۔ کی جانب سے کوئی کامیاب حملہ نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب  ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ مزید امریکی جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امر یکہ یہ بات اچھی طرح جانتا بھی ہے ۔ سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کیا کہ حدود میں داخل ہو نے پر ایران امر یکہ کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے ۔