Friday, March 29, 2024

ایران نے امریکی تھنک ٹینک اور اسکے سر براہ پر پابندی لگا دی

ایران نے امریکی تھنک ٹینک اور اسکے سر براہ پر پابندی لگا دی
August 26, 2019
تہران ( ویب ڈیسک ) ایران نے امر یکہ میں قائم تھنک ٹینک ’فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز‘ اور اس کے سربراہ مارک ڈوبووِٹس کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ اور اس کا سربراہ ایران کے خلاف سر گر میوں اور ’اقتصادی دہشت گردی‘ کے پسِ پردہ ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے اور اس کے سربراہ پر پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ ایران کی جانب سے  بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے اثرات کو وسیع تر بنانے میں مصروف رہا ہے ۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں قائم یہ تھنک ٹینک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ غیرجانب دار ہے اور اس کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق تحقیق ہے ۔