Wednesday, May 8, 2024

ایران نے امریکا کیخلاف دائر مقدمہ جیت لیا

ایران نے امریکا کیخلاف دائر مقدمہ جیت لیا
February 14, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف دائر  مقدمہ  طویل قانونی کارروائی کے بعد جیت لیا۔ امریکانےایران پر1983میں بیروت میں امریکی  فوجی اڈےپرحملےکاالزام لگایاتھا،جس کے نتیجے میں دو سو اکتالیس امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا تھا ،جسکے بعد امریکی عدالت نے 2016میں ایران کے دوارب ڈالر کے اثاثےمنجمدکرنےکاحکم دیاتھا۔ اثاثے منجمد ہونے پر  ایران نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا ،طویل قانونی جنگ کے بعد اسے کامیابی نصیب ہوئی۔