Thursday, May 9, 2024

ایران نے امریکا کی نئی پابندیوں کو مسترد کر دیا

ایران نے امریکا کی نئی پابندیوں کو مسترد کر دیا
September 22, 2019
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کو مسترد کردیا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو میدان جنگ بنا دیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہی ادارے پر بار بار پابندیوں سے امریکی دباﺅ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ پابندیوں سے ایرانی عوام کو خوراک، دواﺅں تک رسائی سے محروم کرنا قبول نہیں ہے۔ پاسداران انقلاب گارڈز کمانڈر حسین سلامی کہتے ہیں کہ کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کوئی اسٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔