Sunday, May 12, 2024

ایران نے امریکا کو مناسب جواب دے دیا ، جواد ظریف

ایران نے امریکا کو مناسب جواب دے دیا ، جواد ظریف
January 8, 2020
تہران ( 92 نیوز) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے  عراق میں  امریکی فوجی اڈے پر  حملے کے بعد ٹویٹ کیا ، کہا کہ ایران نے امریکا کو مناسب جواب دے دیا ،  اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھ اکہ   ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی گئی ،  صورتحال مزید خراب نہیں کرنا چاہتے مگر اپنے خلاف ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے امریکہ کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز  عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے  میں مار دیا تھا  جس پر عراق اور ایران میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ ایران نے بھی گزشتہ رات  عراق میں اسی  فوجی اڈے پر میزائل داغے ۔