Saturday, April 20, 2024

ایران نے امریکا کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا

ایران نے امریکا کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا
June 20, 2019
تہرا ( 92 نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی ایئر کرافٹ آج ایرانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔ ایران نے امریکا کا جاسوس ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا ہے ، پاسدران انقلاب فورسز کے مطابق امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک تھا، جسے آبنائے ہُرمُز کے قریب صوبہ ہرمزگان کےسرحدی ضلع کوہ مبارک میں گرایا گیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=dbBCPaqn6o8 امریکا کی سنٹرل کمانڈ فورسز نے ان خبروں کی تردید کردی ہے، سنٹ کام کے ترجمان کے مطابق آج کوئی امریکی ایئر کرافٹ ایران کی فضائی حدود میں نہیں گیا۔ خلیج عمان میں گذشتہ ہفتے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا الزام امریکا نے ایران پر عائد کیا تھا، تاہم تہران نے ان الزامات کی تردید کردی تھی۔ اس کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔