Thursday, April 25, 2024

ایران نے افزودہ یورینیم کی حد ختم کرنے کا اعلان کردیا

ایران نے افزودہ یورینیم کی حد ختم کرنے کا اعلان کردیا
June 18, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے مطابق افزودہ یورینیم رکھنے کی حد کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایران کی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایران نے یورینیم افزودگی کی پیداوار کو چار گنا بڑھا دیا ہے، جو ری ایکٹر فیول اور نیوکلیر ہتھیاروں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ یورپی ممالک کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ایران پر سے امریکی پابندیاں ختم کرائیں،برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیل کی خلاف ورزی سے باز رہے۔