Saturday, April 27, 2024

ایران: نومنتخب پارلیمان کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب ارکان ملکی اور بین الاقوامی معاملات میں فعال کردار ادا کریں: صدر حسن روحانی

ایران: نومنتخب پارلیمان کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب ارکان ملکی اور بین الاقوامی معاملات میں فعال کردار ادا کریں: صدر حسن روحانی
May 29, 2016
تہران (ویب ڈیسک) ایران کی دسویں مجلس شوریٰ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ نومنتخب ارکان ملکی اور بین الاقوامی معاملات میں فعال کردار ادا کریں۔ نومنتخب پارلیمان کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ارکان پر زور دیا کہ وہ ایوان کوعوام کی خدمت کا مرکز اور استعمار کے حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کیخلاف مزاحمت کا مضبوط قلعہ بنائیں۔ انہوں نے انتخابات میں بھاری ٹرن آؤٹ کی تعریف کی اور کہا کہ ارکان  کو عالمی وعلاقائی چیلنجوں سے نپٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ صدر حسن روحانی نے کہا  کہ حکومت نے کامیابی کے ساتھ پیچیدہ مسئلے کو حل کیا اور ایرانی عوام کے مفادات کی حفاظت کی۔ اب جبکہ ایٹمی معاہدہ کر کے غیرملکی سرمایہ کاری لانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ماحول پید کر دیا گیا ہے کہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت الگ الگ ادارے ہیں لیکن ملکی مفاد کیلئے انہیں متحد ہونا چاہئے۔