Tuesday, May 7, 2024

ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری
February 22, 2020
قاہرہ (92 نیوز) ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،، ملک بھر میں قائم پچپن ہزار پولنگ اسٹیشنز میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کررہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی دو سو نوے نشستوں کیلئے سات ہزار ایک سو پچاس امیدوار مدمقابل ہیں، انتخابات کیلئے پچپن ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، رواں الیکشن کیلئے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ اسی لاکھ ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس انتخابات سے ملک اور اسلامی نظام کی عزت کو تقویت ملے گی،، یہ ایران مخالف سازشوں کی شکست کا سبب بنے گا،، ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی عوام سے انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔