Saturday, April 20, 2024

ایران میں کورونا سے مزید 149 افراد جان کی بازی ہار گئے

ایران میں کورونا سے مزید 149 افراد جان کی بازی ہار گئے
March 20, 2020
تہران (92 نیوز) ایران میں کورونا وائرس سے مزید 149 افراد جان کی بازی ہار گئے، حکام کے مطابق مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1433 ہوگئی۔ چین اور یورپ کے بعد کورونا نے سب سے زیادہ تباہی ایران میں مچائی ، جہاں اب تک 1433 مریض دم توڑ چکے ہیں، اہم عہدیداران سمیت 15 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔