Thursday, March 28, 2024

ایران میں کرونا کا پھیلاؤ، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

ایران میں کرونا کا پھیلاؤ، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
February 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان میں حفاظتی اقدامات تیز کردئیے گئے، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے خیمہ اسپتال، 10ایمبولینسز، جنریٹرز، واٹرسپلائی سسٹم اور ہزاروں ماسک تفتان بھیج دیئے۔ اس قبل گذشتہ روز وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، رابطے میں ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ایران میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ایران سےمتصل اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وہ صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےاقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں ، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ جام کمال نے پی ڈی ایم اے کو محکمہ صحت کی فوری معاونت کرنے کی ہدایت دے دی۔