Saturday, April 27, 2024

ایران میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ، کوئٹہ میں ماسک کی قیمتیں بڑھ گئیں

ایران میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ، کوئٹہ میں ماسک کی قیمتیں بڑھ گئیں
February 27, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز)  ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد کوئٹہ ، کراچی اور راولپنڈی میں ماسک نایاب ہو گئے ،  ماسک کی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گیں ، بیشتر میڈیکل اسٹورز پر ماسک کی قلت پیدا ہو گئی ۔ شہروں کے میڈیکل اسٹورز کے مالکان ماسک من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے لگے ، سو روپے میں فروخت ہونے والا ڈبہ 12سوسے 15 سو روپے میں فروخت کیا جانے لگا ۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ زیادہ تر اسٹاک چین بھجوا دیا  جس کے بعد ماسک کی شدید قلت ہے،  قیمتیں تو کئی گناہ بڑھا دی گئیں مگر پھر ماسک آسانی سے دستیاب نہیں۔ بیشتر میڈیکل اسٹورز پر ماسک دستیاب ہی نہیں۔ چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،  دنیا بھر میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 ، متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ،  جارجیا مقدونیہ اور برازیل میں بھی خطرناک وائرس کے کیس سامنے آگئے ۔ ادھر ایران نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اندرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔