Friday, March 29, 2024

ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
March 5, 2020
 تحران (92 نیوز) ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق ایران میں اموات 107 اور متاثرین تین ہزار پانچ سو تیرہ ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ رک نہ سکا۔ چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والا خطرناک وائرس اب تک 80 سے زائد ممالک میں ہزاروں افراد کو بیمار کر چکا ہے تاہم کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو جانے والوں کی تعداد ہلاکتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا وائرس کے مزید 32 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 160 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ ایران میں کرونا سے مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جہاں اموات کی تعداد 100 سے زائد جبکہ مریضوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں مزید 145 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے ساتھ متاثرین کی تعداد ساڑھے 57 سو سے زائد ہو گئی جبکہ وہاں اب تک تقریباً تین درجن مریض کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ اُدھر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ کیلی فورنیا میں کرونا متاثرین کی تعداد 50 سے زائد جبکہ پورے امریکا میں ڈیڑھ سو سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والوں کی شرح وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں سے 13 گنا زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 53 ہزار سے زائد کرونا متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔