Monday, May 20, 2024

ایران میں وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ترجمان وزیر اعظم آفس

ایران میں وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ترجمان وزیر اعظم آفس
April 24, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے ایران میں دیے گئے  بیان کی ترجمان وزیر اعظم آفس نے وضاحت  کر دی ، ترجمانو زیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعظم آفس نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی ، وزیراعظم بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی پر بات کررہے تھے، بیان کو متنازعہ طور پر پیش کرنا پاکستان کی خدمت نہیں۔

ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے عناصر پاکستان میں بھی کارروائیاں کرتے ہیں اور بیرون ممالک میں بھی روابط میں ہیں، کلبھوشن یادیو اور اس کے مقامی سہولت کار بھی انہی نیٹ ورکس کا حصہ تھے۔

 ترجمان وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایران اور افغانستان سے پاکستان میں بھی حملے کیے گئے،  وزیر اعطم نے اسی انداز میں بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کا ذکر کیا۔