Tuesday, April 23, 2024

ایران میں نواں سالانہ ائیر اینڈ یوی ایشن شو کا انعقاد

ایران میں نواں سالانہ ائیر اینڈ یوی ایشن شو کا انعقاد
November 27, 2018
تہران (92 نیوز) ایران میں 9 ویں سالانہ ائیراینڈ ایوی ایشن شو کا انعقاد کیا گیا جہاں جنگی طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اُٹھیں۔ دنیا بھر سے شریک ماہر پائلٹس نے جنگی طیارے فضا میں بلند کئے تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ کم وزن اور سنگل انجن جنگی طیاروں نے فضا میں کئی قلابازیاں کھائیں اورکامیاب اسٹنٹس دکھائے۔ دوسری طرف پرتگال کے سمندر میں اونچی لہروں پر سرفنگ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ سرفنگ کرتا منچلا نوجوان ساٹھ فٹ بلند لہر کے زد میں آگیا۔ لہر کے ساتھ بہہ جانے کے بعد جب نوجوان واپس سطح پر آیا تو ایک اور لہر نے اسے دوبارہ سمندر کے اندر دھکیل دیا۔ ٹھاٹھیں مارتی ان لہروں سے نوجوان جیٹ سکی کی مدد سے بچایا گیا۔ ادھر جنوبی چین کے شہرزاؤکنگ میں بچہ کھیل کود کے چکر میں پانچ منزلہ اونچےفلیٹ کی بالکنی تک پہنچ گیا مگر خوش قسمتی سے ایک ہمسائے نے بچے کو دیکھا اور اسے زور سے تھام لیا جس کے بعد ایک گھنٹے کی امدادی کارروائی کے بعد ریسکیو نے بچے کو بچایا۔