Saturday, April 20, 2024

ایران میں ملک بھر کیلئے سیلاب کی نئی وارننگ جاری ‏

ایران میں ملک بھر کیلئے سیلاب کی نئی وارننگ جاری ‏
March 31, 2019

تہران (92 نیوز) ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، ملک بھر کیلئے سیلاب کی نئی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے دو بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح خطرے کےنشان سے اوپر چلی گئی  ، درجنوں قریبی دیہات خالی کرالیے گئے ۔

ایران میں  محکمہ موسمیات نے دو اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی ، جس کے باعث ملک بھر میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بارشوں سے ایران کا مغربی، وسطی اور شمالی علاقہ متاثر ہوگا، سب سے زیادہ سنگین صورتحال صوبہ خوزستان کی ہے، جہاں دو بڑے ڈیموں میں پانی خطرے کا نشان عبور کر گیا ہے ، جس کے بعد ڈیموں سے اضافی پانی کے اخراج کی تیاریاں جاری ہیں  اور  اطراف کے 40 دیہات خالی کرالیےگئے ہیں۔

پچھلے دس دن سے جاری بارشوں سے 24 صوبےمتاثر ہوئے تھے ، سیلاب کے باعث 28 مرکزی شاہراہیں تاحال بند ہیں۔

مختلف حادثات میں اب تک 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔