Thursday, April 25, 2024

ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری
June 18, 2021

تہران (92 نیوز) ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار ہی کرسی صدارت تک پہنچ سکے گا۔

پانچ کروڑ 90 لاکھ ووٹرز اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالیں گے۔ صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی  کو مضبوط ترین امیدوار سمجھا جا  رہا ہے۔ دیگر امیدواروں میں عبدالناصر ہمتی ، محسن رضائی  اور ڈاکٹر امیر حسین قاضی  زادہ  ہاشمی  شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصل مقابلہ ابراہیم رئیسی  اور عبدالناصر ہمتی کے درمیان متوقع ہے۔ اس بار صدارتی امیدوار کیلئے کم ازکم عمر چالیس سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 70 سال رکھی گئی ہے۔ موجودہ صدر حسن روحانی دو بار صدر منتخب ہو چکےہیں اور ایرانی آئین کےمطابق وہ مسلسل تیسری بار صدارتی الیکشن نہیں لڑ سکتے۔