Sunday, May 19, 2024

ایران میں صدارتی انتخابات، ابراہیم رئیسی ایران کے 8 ویں صدر منتخب

ایران میں صدارتی انتخابات، ابراہیم رئیسی ایران کے 8 ویں صدر منتخب
June 19, 2021

تہران (92 نیوز) ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی ایران کے 8 ویں صدر منتخب ہو گئے۔

صدارتی امیدوار  محسن رضائی کے بعد عبدالناصر ہمتی  نے بھی شکست تسلیم کر لی۔ دونوں نے چیف جسٹس ابراہیم رئیسی  کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر حسن روحانی نے بھی ابراہیم رئیسی کو جیت پر مبارکباد دی۔

اس بار ایران کے صدارتی انتخابات کیلئے پانچ کروڑ نوے لاکھ اہل ووٹرز میں سے ایک کروڑ 39 لاکھ ووٹرز نئے تھے، جنہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ملک بھرمیں 67 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ الیکشن میں ٹرن آؤٹ پچاس فیصد رہا جو کہ ایران کی تاریخ کاکم ترین ٹرن آوٹ سمجھا جا رہا ہے۔ صدارتی امیدواروں پر اعتراض کے بعد کئی گروپوں اور جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا۔