Monday, May 6, 2024

ایران میں تیل کی بیسویں بین الاقوامی نمائش، ایران عالمی مارکیٹ میں دوبارہ سےاہم مقام حاصل کر لے گا: وزیر پٹرولیم

ایران میں تیل کی بیسویں بین الاقوامی نمائش، ایران عالمی مارکیٹ میں دوبارہ سےاہم مقام حاصل کر لے گا: وزیر پٹرولیم
May 7, 2015
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر پٹرولیم  کا کہنا ہے کہ ایران عالمی خام تیل کی مارکیٹ میں دوبارہ سے اہم مقام حاصل کر لے گا۔ تہران میں ہونے والی تیل کی بیسویں بین الاقوامی نمائش کے موقع پر وزیر تیل بیجان زینگنی کا کہنا تھا کہ یہ نمائش توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالےسے اہم ثابت ہوگی۔ رواں سال کے اختتام تک ایران تین اعشاریہ ملین بیرل تیل نکالنے میں کامیاب ہوجائے گا جبکہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب ایران سے یومیہ چار ملین بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی پابندیوں سے ایرانی تیل کی برآمد میں ساٹھ فیصد کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں واپسی پر اوپیک کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئیے۔ چار روزہ نمائش میں انتیس ممالک کی کمپینوں کے علاوہ مقامی کمپنیاں  بھی حصہ لے رہی ہیں۔