Tuesday, April 23, 2024

ایران میں احتجاج کے دوران 143مظاہرین ہلاک ہوئے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل ‏

ایران میں احتجاج کے دوران 143مظاہرین ہلاک ہوئے ،ایمنسٹی  انٹرنیشنل ‏
November 26, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں ایک سو تینتالیس مظاہرین ہلاک ہوئے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر  مظاہرین سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے  ، ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ جبکہ ایک اور تشدد سے ہلاک ہوا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی ہلاکتوں پر عالمی برادری کا محتاط ردعمل ناکافی ہے  ، دنیا کو مظاہرین کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرنی چاہیے ۔ دوسری جانب  دارالحکومت تہران میں حکومت کی حمایت میں  ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے  ،  ایرانی عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں ہونے والے پُر تشدد مظاہروں کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل سمیت مختلف غیر ملکی قوتوں کو قرار دیا اور ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی اور امریکی جھنڈوں کو نذر آتش بھی کیا گیا۔