Sunday, May 5, 2024

ایران : مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 31 افراد جاں بحق

ایران : مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 31 افراد جاں بحق
November 25, 2016

تہران(ویب ڈیسک)ایران میں مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ٹرینوں میں تصادم صوبہ سمنان کے شہرشہرود کے ہفت خان اسٹیشن پر ہوا جس میں  31 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرینوں میں آمنے سامنے تصادم سے ٹرینوں میں  آگ بھڑک اٹھی  جسے بجھانے کی کوششیں کیں ۔ واضح رہے کہ ٹرینوں میں تصادم  علی الصبح سمنان کے اسٹیشن ہفت خان پر ہوا ۔