Sunday, September 8, 2024

ایران علاقائی مسائل دانشمندی اور مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے : حسن روحانی

ایران علاقائی مسائل دانشمندی اور مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے : حسن روحانی
January 18, 2016
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے ایٹمی سمجھوتے کے نافذ العمل ہونے کو ایران کی بڑی سیاسی فتح اور ملکی اقتصادی ترقی کیلئے اہم موڑ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے نفاذ اور پابندیاں ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں حسن روحانی نے کہا کہ معاہدہ ایرانی سفارتکاری کی فتح ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا ایران علاقائی مسائل دانشمندی اور مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا اب ایرانی ایٹمی پروگرام کو علاقائی یا عالمی امن کے لئے خطرہ تصور نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاامیدہے سعودی عرب اس معاہدے سے سبق سیکھے گا اور ایسے اقدامات کرے گاجو سعودی عرب اور خطے کے مفاد میں ہوں۔ روحانی نے کہا ایران معاہدے کے نافذ ہونے کی بنیاد پرامریکا جیسے ممالک پر اعتبار نہیں کر سکتا۔ امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران تنازع طے کرنے کیلئے معاہدے میں موجود طریقہ کارپرعمل کریگا۔