Thursday, April 18, 2024

ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کیلئے مقدس مقامات کی مفت زیارت ختم کرنے کا فیصلہ

ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کیلئے مقدس مقامات کی مفت زیارت ختم کرنے کا فیصلہ
June 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے ملکی تاریخ کی پہلی زائرین مینجمنٹ پالیسی تیار کرلی۔ نئی پالیسی کے تحت مفت زیارت کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کی طرز پر زائرین مینجمنٹ  پالیسی تیار کر لی جسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھی ارسال کر دی ۔ سیکورٹی کلئیرنس کے بعد لائسنس حاصل کرنے والے زائرین گروپ ، آرگنائزر اور ٹورآپریٹر صرف زائرین کو ایران،عراق اور شام لے جاسکیں گے۔ زائرین کو بہترین سفری سہولیات، قیام، سیکورٹی اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ تفتان، نجف اور کربلا میں سعودی عرب کی طرز پر پاکستان ہاوس قائم کیا جائے گا۔ کربلا میں ڈائریکٹر جنرل جبکہ مشہد اور کوئٹہ میں ڈائریکٹوریٹس قائم کئے جائینگے۔ زائرین کے ویزہ کے ضابطہ کار طے کرنے کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے ایران اور عراق کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ پالیسی کے تحت ایرانی اور پاکستانی ائیرلائن پاکستان کے بڑے شہروں کے تمام ائیرپورٹس سے زائرین کو لے جاسکیں گے۔ سندھ کے زائرین مند ریڈنگ اور گبد کراسنگ پوائنس کے ذریعے ایران داخل ہو سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور زائرین محافظ فنڈ قائم کرے گی۔ زیارات کے دوران موت کی صورت میں لواحقین کو 5 لاکھ روپے، حادثے کے دوران جزوی معذوری پر ڈیڑھ لاکھ روپے، مکمل معذوری پر اڑھائی لاکھ روپے جبکہ ایمرجنسی اور بیماری کی صورت میں 3 لاکھ روپے ادا کئے جائینگے۔ زائرین کیلئے فیری سروس اور گوادر میں امیگریشن پوائنس کھولے  جائیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت پاکستان کیلئے زیارت کا کوٹہ ختم کر دیا جائے گا۔ دوبارہ زیارت کیلئے جانے والے زائرین سے 10 ہزار روپے اضافی فیس وصولی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ۔ بلوچستان کیلئے زائرین مینجمنٹ کمیونٹی میں حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران سمیت شیعہ برادری کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ بلوچستان کیلئے زائرین مینجمنٹ کمیٹی میں شیعہ علماء کو شامل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ وزارت مذہبی امور کی جانب سےتیار کردہ زائرین مینمنٹ پالیسی کی اصولی منظوری دے گی۔